پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مزید 5 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے

خلیج اردو
5 ستمبر 2020

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرل اور دیگر وبائی امراض اور ہنگائی صورت حال کیلیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشن سنٹر این سی او سی نے کورونا وائرس سے متعلق تقزہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

این سی او سی کے جانب سے معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جس کے ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس سے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 553 افراد کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button