خلیج اردو
دبئی: بائیس اکتوبر کو منعقد ہونے والے اس ہفتے کی محظوظ قرعہ اندازی میں تین خوش نصیبوں میں سے ہر ایک کو 100,000 درہم کا انعام ملا ہے۔تقریباً 39 شرکاء نے پانچ میں سے چار نمبروں سے مطابقت پائی جس پر 1,000,000 درہم کا دوسرا انعام بانٹ کر ہر ایک نے 25,641 درہم جیتے۔
قرعہ اندازی میں 2,432 شرکاء نے انعامی رقم میں مجموعی طور پر 2,136,500 درہم جیتے۔
محظوظ قرعہ اندازی میں شرکت کرنا آسان ہے۔ قسمت آزمانے والے www.mahzooz.ae کے ذریعے اندراج کرنا ہوگا۔ جس کیلئے 35 درہم میں پانی کی بوتل خریدنی ہوگی۔ ہر خریدی گئی بوتل کے لیے شرکاء میگا انعام، دوسرا یا تیسرا انعام جیتنے کے موقع کے لیے محظوظ کے عظیم الشان قرعہ اندازی میں اندراج کے اہل ہونگے۔
وہ خود بخود ہفتہ وار ریفل ڈرا میں بھی شامل ہو جائیں گے جہاں تین خوش قسمت فاتحین میں سے ہر ایک کو 100,000 درہم گھر لے جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کمپنی پالیسی کے مطابق پانی کی خریدی گئی ہر بوتل کو محظوظ کے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مندوں کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے تقسیم کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times