متحدہ عرب امارات

دبئی 2026 میں عالمی ٹرانسپورٹ سمٹ کی میزبانی کرے گا، آر ٹی اے اور یو آئی ٹی پی کا اسٹریٹجک اشتراک برقرار

 

خلیج اردو

دبئی: دبئی 21 سے 23 اپریل 2026 تک یو آئی ٹی پی گلوبل پبلک ٹرانسپورٹ سمٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو پائیدار اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دبئی کی عالمی قیادت کو مزید مستحکم کرے گا۔

بدھ کے روز روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے سمٹ کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کیا، جس میں اعلیٰ حکومتی اور صنعتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دبئی کی ٹرانسپورٹ کے میدان میں اختراع اور شہری ترقی کے مرکز کے طور پر حیثیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین مطر الطایر نے کہا کہ دبئی کی میزبانی "امارت کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد مستقبل کی ٹرانسپورٹ کی سمت متعین کرنا اور ایک پائیدار، اسمارٹ اور عوامی ضرورتوں پر مبنی نظام قائم کرنا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ اب روزمرہ سفر کا مرکزی حصہ بن چکی ہے، اور عوامی و مشترکہ ٹرانسپورٹ سے ہونے والے سفر کا تناسب 2006 میں 6 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 21.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
مطر الطایر نے مزید کہا کہ "یہ سنگ میل 2011 میں دبئی کی جانب سے اسی عالمی ایونٹ کی کامیاب میزبانی کے تسلسل کا حصہ ہے۔”

یو آئی ٹی پی کی صدر رینی امیلکار نے کہا کہ "جب اگلے سال اپریل میں یہ سمٹ دبئی میں منعقد ہوگی تو یہ متحدہ عرب امارات میں پندرہ سال بعد ہونے والی پہلی ایڈیشن ہوگی، جبکہ یو آئی ٹی پی کی تاریخ میں اس سمٹ کے قیام کی 140ویں سالگرہ بھی ہوگی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "دبئی وہ پہلا شہر ہوگا جو یورپ سے باہر یو آئی ٹی پی سمٹ کی میزبانی نئے سالانہ فارمیٹ کے تحت کرے گا۔ یہ نہ صرف جشن کا موقع ہوگا بلکہ ایک سنگ میل بھی، جو مستقبل کی خوشحال سمت کا تعین کرے گا۔”

امیلکار نے کہا کہ "اب جبکہ سمٹ کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جا رہا ہے، تو یہ تبدیلی ہمارے ’انسان مرکوز‘ نقطہ نظر کو مزید تقویت دے گی۔ یہ نیا سفر دبئی سے شروع ہوگا، جو جدید شہری طرزِ زندگی کے وژن کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔”

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button