
خلیج اردو
07 جون 2021
دبئی : دبئی کے اپلنٹ کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق 4 افراد پر مشتمل گینگ جس نے 3 ملین ڈالر کے جعلی رقم بیچنے کی کوشش کی تھی، کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔
عدالت نے 2 سال کے قید کو 6 مہینوں میں تبدیل کیا ہے تاہم ابتدائی عدالت کے 200 ہزار دہم جرمانہ کی سزا قائم رکھی ہے۔
اس گینگ میں تین افریقی اور ایک ایشیائی باشندہ شامل ہیں جنہوں نے 100 ہزار کے جعلی کرنسی کو بیچنا چاہی اور انہوں نے 800 ہزار درہم مالیت کے ڈالر ایک پولیس والے کو بھی بیچنے کی کوشش کی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق حکام کو معلوم ہوا کہ ان سیاحوں کے پاس بہت بڑی تعداد میں جعلی کرنسی تھی جسے وہ بیچنا چاہتے تھے۔
پولیس نے اسٹنگ آپریشن کرکے ان سے یہ رقم 100 ہزار درہم میں خریدنے کی کوشش کی۔ اس گینگ نے خریدار کو بتایا کہ یہ ڈالر اصل ہیں ۔
پولیس کے خفیہ اہلکار نے گینگ کے ایک ممبر سے ملاقت کی اور ان سے وہ خریدنے کیلئے کہا اور ان سے سامپل کا مطالبہ کیا۔ ایسے میں اس آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا اور ان سے 13 بنڈل امریکی ڈالر وصول کیے گئے۔
Source : Khaleej Times







