
خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : دبئی کی اپیلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے لاطینی امریکی ممالک کو دس سالوں کیلئے جیل اور 50,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعہ پچھلے ہفتے جنوری میں رونما ہوا تھا۔ کسٹمر انسپکٹر نے شہادت دی کہ اس وقت شک ہوا جب ملزم کے پاس دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ضرورت سے بڑا بیگ دیکھا۔
مجرم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے وطن میں ایک شخص کو جانتا تھا جس نے اسے تین بیگ 15,000 ڈالر کی رقم کے عوض دبئی پہنچا کر دوسرے شخص کے حوالے کرنے کا کہا تھا۔
Source : Khaleej Times







