متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایک ڈرائیور اور ایک سلیز منیجر نے ایمریٹس ڈرا میں 77,000 درہم کا انعام جیت لیا

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : لوگوں کی تقدیر بدلنے والی ایمریٹس ڈرا کے تازہ ترین ایڈیشن میں شرکت کے فیصلے کے بعدبھارتی تارکین وطن پرسنا کمار پروین اور سدھیر کبیر کے پاس مسکرانے کی بہت سی وجوہات ہیں۔

یہ جوڑی ان سات گارنٹی یافتہ فاتحین میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتہ کے ڈرا ایونٹ میں 77,777 درہم حاصل کیے تھے۔

پروین نے ڈرا میں بے ترتیب نمبروں کا انتخاب کیا۔ ان کیلئے یہ جیت بہت خاص ہے۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 44 سالہ بھارتی ایک انٹیریئر فٹ آؤٹ کمپنی میں سیلز مینیجر، اس ماہ کے آخر میں اپنی 14ویں شادی کی سالگرہ منائے گا ۔

ہوا کے اس تازہ جھونکے نے اس جوڑی کی زندگی آسان بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

پروین جو اس لاٹری میں باقاعدہ طور پر حصہ لیتا رہتا ہے ، کا کہنا ہے کہ اس جیت پر یقین نہیں ہورہا۔ مجھے تب اندازہ ہوا جب یہ رقم میرے اکاؤنٹ میں کریڈیٹ ہوئی۔ میری بیوی ایک استانی ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیچنگ کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کررہی ہے۔

43 سالہ دو بچوں کے والد سدھیر کبیر ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لاٹری کیلئے کس نمبر کا انتخاب کیا جائے ، یہ سفارش اس کے دوست نے کی تھی جس کے ساتھ وہ اپنی انعامی رقم بانٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وہ اس جیت کو ایک بہت بڑی نعمت قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے مالی حالات کو حل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ سدھیر کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے حصہ لیتا اور جب انہوں نے سنا کہ وہ جیت گیا ہے تو یہ ناقابل یقین تھا۔

ایمریٹس ڈرا کے شرکاء کو اگلے ہفتے پھر سے لکی ڈرا میں جیتنے کا موقع ملے گا۔ 77,777,777 درہم جو یو اے ای کی تاریخ میں سب سے بڑا انعام ہے وہ کوئی خوش نصیب گھر لے جا سکتا ہے۔

اس میں شرکت کیلئے آپ کو www.emiratesdraw.com پر پچاس درہم کے پینسل یا کورال پولیایپ خریدنے ہوں گے۔ ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد شرکاء اپنا سات ہندسوں کا نمبر خرید سکتے ہیں۔

ان کی خریداری کے ساتھ صارفین کو دو الگ الگ قرعی اندازیوں میں داخل کیا جاتا ہے. پہلا ریفل ڈرا ہے جس میں سات خوش نصیبوں کو ہر ہفتے 77,777 درہم کی ضمانت دی جاتی ہے۔تمام شرکاء کو چھ انعامی کیٹیگریز کے ساتھ دوسری قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے جس میں اگر تمام سات ہندسے مل جائیں تو 77,777,777 درہم کا گرانڈ پرائز ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button