خلیج اردو
دبئی : دبئی شاپنگ فیسٹول میں جہاں صارفین کو ڈسکاؤنٹ ہی ڈسکاؤنٹ ملتا ہے وہاں بیش بہا انعامات بھی مل رہے ہیں۔ ایسے مین ایک خاتون جو اپنے بوس کے ساتھ شاپنگ پر گئی تھی ، انہوں نے ¼ کلو سونا انعام میں جیت لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی ایس ایف میں ایک لاٹری میں پیشے سے فرماسیسٹ نصراتھ نامی خاتون ان کی بوس کے ساتھ شاپنگ پر گئی تھی اور وہ بوس کے رشتہ دار کیلئے تحفہ خریدنے میں ان کی مدد کررہی تھی۔
جیتنے والی خوش نصیب خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بوس کے ساتھ شاپنگ پر گئی کیونکہ وہ اس کے کسی رشتہ دار کیلئے کوئی قیمتی تحفہ خریدنا چاہتا تھا۔ میرے منیجر نے مجھے بتایا کہ جو کوپن انہیں دیا گیا ہے وہ اسے بیٹی کے نام پر فل کریں۔
’’ مجھے ایسے کسی جیت کی توقع نہیں تھی اور میں نے ایک فارمیلٹی سمجھ کر اسے پر کیا۔ مجھے بتایا گیا کہ میں دو سو پچاس گرام سونا جیت چکی ہوں۔ ابتدا میں مجھے لگا کہ یہ ایک پرینک ہے۔ میں اس سے اپنا نیا گھر بناؤنگی ‘‘۔
نصرت ان رہائشیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے دبئی گولڈ اور جیولری گروپ کی جانب سے اس قرعہ اندازی میں یہ انعام جیتا۔
زینت قادر ایک اٹلی سے ایک اور خوش نصیب ہے جنہوں نے 250 گرام کا سونا جیتا۔ وہ اسے گزرے ہوئے سالگرہ کا تحفہ قرار دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماں کے ساتھ شاپنگ پر گئی۔ کیشیئر نے مجھے ایک ٹوکن پر کرنے کا کہا۔ میں اپنی ماں کے ہمراہ گولڈ ساوک گئی اور اپنے لیے سالگرہ کا تحفہ خریدا۔ جب میں نے ٹوکن پر کیا تو میں نے لکھا کہ میں اتنی خوش نصیب نہیں ہوں۔
’’ میں اب بھی یقین نہیں کرتی کہ قسمت مجھ پر واقعی مہربان ہوئی ہے‘‘
پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد نے کہا کہ جب وہ اپنی ماں کیلئے تحفہ خرید رہا تھا کہ میں یہ انعام جیت گیا اور جب میں یہ انعام جیت گیا تو مجھے اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا تھا۔
دبئی گولڈ اینڈ جیولری گروپ کی جانب سے شروع کردہ قرعہ اندازی 29 جنوری تک جاری رہے گی اور کل 25 کلو گرام گولڈ جیتنے کا موقع ملے گا۔ دبئی بھر میں شرکت کرنے والے 180 آؤٹ لیٹس میں سے کسی سے بھی زیورات خریدنے والے رہائشی اور سیاحوں کی قرعہ اندازی میں داخل ہوں گے۔
یہ دبئی شاپنگ فیسٹول کے جاری کردہ27 ویں ایڈیشن کے دوران سونا جیتنا صرف ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ 30 ملین درہم کا انعامات الگ ہیں۔
Source : Khaleej Times







