خلیج اردو
دبئی : ایکسپو 2020 میں عوامی جمہوریہ چین نے پیر کو اپنے قومی دن کی تقریبات منائی۔ متحدہ عرب امارات میں چین کے سفیر نی جیان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت فراہم کردہ باہمی اعتماد اور تجارتی اور اقتصادی تعاون کو اجاگر کیا۔
چینی سفیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم یو اے ای کے ساتھ اپنے تجارتی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
قومی دن کی مناسبت سے اس تقریب میں چینی ثقافت کا ایک وسیع حصہ بھی شامل تھا جس میں روایتی پیکنگ اوپیرا کی تخلیقی موافقت بھی شامل تھی۔ پروگرام میں روایتی ملبوسات نمائشن کیلئے پیش کیے گئے تھے اور فشرمین کے ہارویسٹ سونگ کی وائلن اور پیانو پرفارمنس پیش کیے گئے۔
شو کا اختتام وانگ ویلین کی آپریٹک پرفارمنس پر ہوا جس میں ہم آہنگ مائی مدر لینڈ اینڈ می گانا پیش کیا گیا۔
اس سے قبل آمد پر نی جیان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 دبئی اور سلطان الشمسی اور ملک کے معاون وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کیا۔
اس موقع پر الشمسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان دوستی اور احترام کے تصورات پر مبنی ایک مستحکم رشتہ ہے جو گزشتہ برسوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا ہے۔ خاص طور پر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شراکت داری جس میں متحدہ عرب امارات کلیدی اور معاون شراکت دار ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایکسپو میں چین کے کثیف ثقافتی ورثے سے ایکسپو کو مزید پزیرائی ملے گی۔ ہماری دوستی اور تعلقات کو تاریخ رقم کرنے کیلئے ایک نیا آغاز ملے گا۔
چینی سفیر نی جیان نے کہا کہ دوہزار سال پرانے سلک روڈ نے قدیم تہذیبوں کو جوڑ دیا تھا اور بالکل ایسے ہی جدید نسل اور دور میں ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی مدد سے ایک ساتھ ہون گے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ، دفاع ، مواصلات ، ٹیکنالوجی ، طب سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو نئی وسعتوں پر لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔
بلاشبہ متحدہ عرب امارات ایک اہم مالیاتی، تجارتی اور لاجسٹکس کا مرکز ہے جس کی قدر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ ایک بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سرمایہ کاری کا پروگرام ہے جو زمینی اور سمندری نیٹ ورکس کے ذریعے ایشیا کو افریقہ اور یورپ کے ساتھ جوڑنے، تجارت میں اضافہ اور اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس سٹرک کی وجہ سے 2030 تک متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت کے 200 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو پورا کیا جائے گا۔
ایکسپو میں منعقدہ چین کے قومی دن کی تقریبات میں چینی ڈرم، لوک موسیقی اور اوپیرا کے جوبلی اسٹیج پر ایک گالا پرفارمنس کے ساتھ ساتھ وائلن، پیانو، ٹینر اور بچوں کے کورس کی پرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے گئے۔
Source : Khaleej Times







