متحدہ عرب امارات

یہ یو اے ای ہی کر سکتا ہے، متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ایسا شہر بنائے گا جو ایئرکنڈیشنڈ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائؓ صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 48 ملین مربع فٹ پر مشتمل علاقے میں ایک ایسا شہر بنائے گا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشن ہوگا اور جہاں شاپنگ مال ، تفریح ، انڈور تھیم پارک سمیت زندگی کے تمام وسائل دستیاب ہون گے۔

اس منصوبے کو ’’ مال آف دی ورلڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا اعلان اتوار کے روز شیخ محمد کی جانب سے کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا درجہ حرارت کنٹرول کیا گیا میٹروفیلس ہوگا جس میں ہوٹل ، صحت کے ریزورٹ ، تھیٹر ، دنیا کا لمبا مال اور انڈور پارک ہوگا۔

یہ دبئی مال سے متصل ہوگا جو شیخ زید روڈ دبئی میں واقع ہے۔

اس منفرد منصوبے میں دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک شامل ہوگا۔ جو شیشے کے گنبد میں بند کیا جائے گا اور سردیوں کے مہینوں میں کھلا رہے گا ۔ یہ شدید گرمیوں کے دنوں میں بھی ہر چیز کو ٹھنڈا رکھے گا۔

Source : Start Up Pakistan

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button