۔
خلیج اردو: موبائل فون میں جب سے کیمرے کی سہولت آئی ہے تب سے جہاں لوگوں کو سہولت ملی وہاں اس سہولت کے غلط استعمال سے کافی سارے لوگ تکلیف میں بھی آئے۔
اسکی ایک مثال دبئی میں ملتی ہے جہاں پولیس نے سکیورٹی/پولیس اہلکار کی آن لائن ویڈیو ریکارڈ کرنے جاری کرنے کے الزام میں دو خواتین کو حراست میں لے لیا اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
دبئی پولیس کے محکمہ برائے جرائم کے تحقیقات انوسٹی گیشن ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر جمال سالم الجالف نے اس واقعہ کے بارے میڈیا کو بتایا کہ خواتین نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کی رازداری (privacy) کی خلاف ورزی کی۔
دونوں خواتین نے یہ کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جاری کیا، جس کی شناخت دبئی پولیس نے کی۔ بریگیڈ الجلاف نے اپنے بیان میں کہا کہ”انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کی رازداری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کلپ آن لائن شائع کرکے سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کی۔”
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کی وڈیو یا تصویر لینے اور شائع کرنے سے گریز کریں۔
Source: Gulf news







