اسلام آباد:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا ہے کہ جمہوریت صرف الیکشن، پارلیمنٹ، حکومت کرنے یا نمائندے منتخب کرنے کا نام نہیں ۔ جمہوری رویوں کی عدم موجودگی کے باعث جمہوریت کے ثمرات ہم تک نہیں پہنچ سکے۔
اسلام آباد میں "پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ” کے عنوان سے قومی کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازنے کہا کہ ہمارے خطے میں علماء کرام اوردینی طبقات سے منسلک افراد کو قائدانہ مقام حاصل ہے ۔ علمائے کرام پر اہم ذمہ داری ہے کہ کسی مسئلے پرلوگوں کی رہنمائی کریں ۔
ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ جمہوریت کی صحیح تعریف ہمارے پاس موجود نہیں ۔ جمہوریت صرف الیکشنکراکے نمائندے منتخب کرنے ، پارلیمنٹ میں جانے یا حکومت کرنے کا نام نہیں۔ جمہوریت دراصل اقدار، طرزعمل اوررویوں کا نام ہے۔







