
خلیج اردو
دبئی: دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2033 تک رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 1 ٹریلین درہم مالیت کی لین دین کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے بھارتی سرمایہ کاروں کو خصوصی طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے۔
ڈی ایل ڈی کے ریئل اسٹیٹ رجسٹریشن سیکٹر کے سی ای او، ماجد ثاقر المرّی نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ دورہ بھارت میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششیں کیں کیونکہ بھارتی سرمایہ کار عالمی سطح پر سرفہرست ہیں۔
2024 میں دبئی نے 110,000 سے زائد نئے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور یہ تعداد 2025 میں مزید بڑھانے کا ہدف ہے۔ اسٹریٹجی کے تحت "سمارٹ رینٹل انڈیکس” جیسی کئی اقدامات شروع کیے گئے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کرایوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔
ڈی ایل ڈی کی یہ کوششیں دبئی کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس میں شفافیت، سیکورٹی اور بلند شرح منافع جیسے عوامل کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔







