متحدہ عرب امارات

دوبئی میں سابقہ منگیتر کی تصاویر وائرل کرنے پر پاکستانی نژاد شخص کو تین مہینے جیل

پاکستانی نژاد 31 سالہ شخص نے منگیتر پر ایک ملین درہم خرچ کرنے کا الزام عائد کیا تھا

(خلیج اردو دوبئی ) دوبئی عدالت نے پاکستانی نژاد 31 سالہ شخص کو سابقہ منگیتر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے جرم میں تین مہینوں کے لئے جیل بھیج دیا ۔ 31 سالہ شخص نے سابقہ منگیتر کی جانب سے ٹکرائے جانے پر اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔

عدالت نے پاکستانی نژاد شخص کو سزا سنائی جس کے خلاف پندرہ دن میں اپیل کی جا سکتی ہے ۔ متاثرہ شخص نے اپنی سابقہ منگیتر پر لازم عائد کیا کہ اس نے میرے پیسے کے لئے رشتہ رچایا اور مجھ سے تقریبا ایک ملین درہم تک رقم نکلوائی۔ شخص نے بتایا کہ لڑکی کےساتھ اسکی دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتہ بن گیا ۔ سالوں تک یہ رشتہ قائم رہا اور وہ مجھ سے مہینگے تحائف کی فرمائش کرتی رہی ۔

پہلے اسکو معلوم نہیں تھا کہ لڑکی کے ذہین میں کیا چل رہا ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکی نے کہی اور شادی کرلی ہے جس کے بعد میں اپے سے باہر ہوگیا اور لڑکی کو سزا دینے کی ٹھان لی ۔

اس نے عدالت کو بتایا کہ پہلے مینے سوشل میڈیا پر اسکے نام کا اکاونٹ بنایا اور پھر اسکی تصاویر اور ویڈیو ڈالتا گیا یہاں تک کہ لڑکی نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھ پر الزام عائد کیا ۔

اس نے مزید بتایا کہ مینے اسے خبردار کیا کہ میرا پیسہ واپس دو ورنہ میں اسے بدنام کر دونگا ۔لڑکی نہیں مانی تو مینے یہ قدم اٹھایا ۔ اسے انکشاف کیا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ اس کو مجھ سے پیار ہے مگر اسکو میرے پیسے سے عشق تھا ۔

عدالت نے لڑکی کو بلیک میل کرنے اسکی عزت نفس کو مجروح کرنے اور اسکی توہین کرنے کے جرم میں تین مہینے جیل کی سزا سنائی ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button