
خلیج اردو
گلوبل ولیج کی جانب سے اعلان 10 مئی کو سوشل میڈیا پر کیا گیا، جبکہ اسی روز سیزن کے اختتام کا شیڈول تھا۔ علاقائی کشیدگی کے باعث یہ مقام 51 دن تک بند رہا تھا اور 20 اپریل کو دوبارہ عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خریداروں اور سیاحوں کے لیے خصوصی رعایتی آفرز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ “کارنیول” کی تمام جھولوں تک لامحدود رسائی 99 درہم میں دستیاب ہوگی جبکہ فیملی آفر کے تحت 30 درہم میں چار داخلی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ اضافی ٹکٹ ساڑھے سات درہم میں دستیاب ہوگا۔
گلوبل ولیج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرنانڈو ایروآ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران سیزن کا اختتام خاندانوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے ساتھ خوشیوں کا بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیزن 31 میں مہمانوں کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
توسیعی مدت کے دوران پارک کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک جبکہ اتوار سے جمعرات رات 12 بجے تک پارک کھلا رہے گا۔
سیزن 30 کے دوران گلوبل ولیج میں 90 سے زائد ثقافتیں، 3 ہزار 500 خریداری مراکز اور 250 سے زائد عالمی کھانوں کے مراکز شامل رہے۔ “نیون گلیکسی”، “ڈریگن کنگڈم”، “شوٹنگ زون” اور “گارڈنز آف دی ورلڈ” جیسے تفریحی مقامات بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر سیزن میں توسیع سے دبئی کی سیاحت اور خاندانی تفریحی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔







