
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز دبئی میٹرو کی خدمات کو ہفتے کے آخر میں دو گھنٹے کے لیے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ایک ٹویٹ میں اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 27 اور 28 اگست کو خدمات کو آدھی رات سے اگلے دن صبح 2 بجے تک بڑھا دیا جائے گا۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ ان گھنٹوں کے دوران مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ ٹرمینل 3 سے سینٹر پوائنٹ میٹرو اسٹیشن تک مفت لے جایا جائے گا۔
#RTA extends #DubaiMetro operating hours for 2 hours on 27 & 28 August from 12 midnight till 2 AM (next day) to transport passengers for free from Airport Terminal 3 Metro Station to centrepoint Station. pic.twitter.com/D9fyNyp9MY
— RTA (@rta_dubai) August 26, 2022
آر ٹی اے کے ایک نمائندے نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ اقدام موسم گرما کی تعطیلات اور اسکولوں کی چھٹیوں کے اختتام کی وجہ سے ایئرپورٹ سے نقل و حمل کی زیادہ مانگ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ آر ٹی اے نے دبئی میٹرو کے آپریٹنگ اوقات کو 27 اور 28 اگست کو 12 آدھی رات سے 2 بجے (اگلے دن تک بڑھا دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد رش کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ ٹرمینل 3 میٹرو اسٹیشن سے سینٹر پوائنٹ اسٹیشن تک مفت لے جایا جا سکے۔ دوسری طرف مسافر ٹیکسیوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times