متحدہ عرب امارات

دوبئی آنے کے خواہشمند حضرات کے لئے قرنطینیہ اور اپرول کے مطالق بڑی خبر سامنے آگئی

دوبئی میں داخلہ کویڈ19 ٹیسٹ اور اپرول کے بغیر ناممکن جبکہ قرنطینیہ لازمی

(خلیج اردو دوبئی ) دوبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے جس کے مطابق کویڈ منفی ٹیسٹ اور اپرول کے بغیر دوبئی میں داخلہ ممکن نہیں جبکہ دوبئی پہنچنے کے بعد خود کو قرنطینیہ میں رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔

دوبئی میڈیا کے مطابق دوبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے سے اپرول لینا ہوگی ۔

وہ افراد جن کا ویزہ متحدہ عرب امارات میں سے کسی ریاست کا بھی ہو وہ دوبئی انٹرنیشل ائیر پورٹ پر سفر کرسکتے ہیں مگر انکے لئے لازمی ہے کہ آئی سی اے سے اپرول حاصل کیا ہو ۔ اپرول ملنے کے بعد وہ کویڈ ٹیسٹ کرکے آنے کا ٹیکٹ لے سکتے ہیں ۔ موجودہ وقت میں امارات ائیر لائن، فلائی دوبئی یا کسی بھی ائیر لائن کا ٹیکٹ لے سکتے ہیں جو دوبئی انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرچکا ہو۔

دوبئی ائیر پورٹ پر آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے دونوں سے لیا جانے والا اپرول قابل قبول ہے دونوں میں سے ایک محکمہ سے بھی اگر اپرول لیا گیا ہو تو دوسرے محکمہ سے لینے کی ضرورت نہیں  ۔

دوبئی کے رہائشی ویزہ ہولڈرز جی ڈی آر ایف اے سے اپرول لے کر دوبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سفر کرسکتے ہیں ۔
محکمہ صحت دوبئی کے مطابق تمام مسافروں کے لئے لازمی ہے کہ انکا کویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہو اور پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کویڈ ٹیسٹ لیا گیا ہو۔ دوبئی ائیر پورٹ پر آنے کے بعد صورتحال کے پیش نظر پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔

دوبئی کے تمام رہائشی ویزہ ہولڈرز کے لئے لازمی ہے کہ آنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرے ۔

متحدہ عرب امارات انتظامیہ کے مطابق بارہ ممالک سے آنے  والے مسافروں کو پراوز سے پہلے کویڈ ٹیسٹ کرنا ہوگاجو 96 گھنٹوں تک قابل استعمال ہوگاہ

دوبئی کے رہائشی ویزہ ہولڈرز کو دوبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا جو کہ ابھی تک بغیر کسی معاوضے کے کیا جاتا ہے ۔

دوبئی آنے والے مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر دستخط کرے اور کویڈ 19 ڈی ایکس بی سمارٹ ایپ ڈاون لوڈ کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کرے ۔

دوبئی پہنچے والے مسافروں کو اپنے آپ کو اس وقت تک قرنطینیہ میں رکھنا ہوگا جب تک انکا ٹیسٹ منفی نہ آیا ہو جبکہ سیاختی ویزہ ہولڈرز کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کویڈ منفی سرٹیفیکٹ ہو پھر انکو مکمل آزادی حاصل ہوگی ۔

 

 

 

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button