متحدہ عرب امارات

عیدالضحیٰ کے دوران دبئی پولیس ٹریفک پولیس کے 120 پیٹرول تعینات کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

جیسے جیسے عیدالضحیٰ کی چھٹیاں قریب آ رہی ہیں دبئی کا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس بھی عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی تیاریاں تیز کرتا جا رہا ہے۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل جمعہ سلیم بن سویدن کا کہنا ہےکہ اگلے کے دوران امارات بھر میں موٹر سواروں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 120 پیٹرول یعنی گشتی پارٹیاں تعینات کی جائیں گی۔

یہ پیٹرول درج ذیل سیاحتی اور کمرشل مقامات پر تعینات ہوں گے:

دبئی مال، مال آف ایمریٹس، جے بی آر، سٹی واک، شیخ محمد بن راشد بولےوارڈ، فیسٹیول سٹی، مردیف سٹی سنٹر، لا میر، کائٹ بیچ ، ایئرپورٹ سٹریٹ، ال سیف سٹریٹ، شیخ محمد بن زید روڈ، امارات روڈ، دبئی العین روڈ، الاتحاد روڈ، الخلیج سٹریٹ، القدس سٹریٹ، عمان سٹریٹ، اکیڈمک سٹی سٹریٹ، راس الخور سٹریٹ اور جمیرہ سٹریٹ۔

کرنل جمعہ کا کہنا ہے کہ "ہم نے اپنے ٹریفک پیٹرولز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ لوگوں کی حفاظت اور خوشی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھا دیں”۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک پیٹرول شہریوں کے درمیان کورونا سے متعلق احتیاطتی تدابیر کے بارے میں آگاہی بھی پھیلائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button