متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: ابوظہبی نے ریستورانوں، کیفوں اور پارکوں میں لوگوں کے جانے کی حد میں مزید کمی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ابوظہبی کے مقامی حکام نے ریستورانوں، کیفوں، کاپی شاپس اور پارکوں کے لیے صارفین اور سیاحوں کے جانے کی نئی حد مقرر کر دی۔

جمعرات کی رات متعدد ٹوئٹس کرتے ہوئے ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بتایا کہ پیر کی صبح سے ریستورانوں، کیفوں، عوام ساحلوں اور پارکوں کی کپیسیٹی صرف 50 فیصد ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر کسی ریستوران، کیفے یا پارک میں 100 افراد کے بیٹھے کی جگہ ہے تو وہاں اب صرف 50 لوگ یا صارف بیٹھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ فروری میں یہ حد 60 فیصد تک بڑھا دی گئی تھی۔

  • جبکہ پبلک بسوں میں مسافروں کی تعداد 75 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی۔ جبکہ متبادل سیٹوں کا نظام پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اور ضرب کے نشان والی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
  • مزید برآں، 5 سیٹوں والی ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ 3 مسافروں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 7 سیٹوں والی ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ 4 مسافروں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے ٹیکسیاں 45 فیصد گنجائش پر چل رہی تھیں۔
  • شاپنگ مالز کی گنجائش 40 فیصد رہے گی، سینما گھروں کی گنجائش 30 فیصد، اور نجی ساحل اور سوئمنگ پول 50 فیصد گنجائش پر ہی کام کریں گے۔

مزید برآں، ابوظہبی میں سٹرلائزیشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ اور شہریوں کو درمیان شب سے صبح 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم، ابوظہبی پولیس سے اجازت نامہ حاصل کر کے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button