خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1530 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1487 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 61 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے.
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 57 ہزار 884 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 35 ہزار 759 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1892 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
مزید برآں، ابوظہبی حکام کی جانب سے پیر 19 جولائی سے سٹرلائزینش پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے اور شہریوں کو درمیان شب سے صبح 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم، ابوظہبی پولیس سے اجازت نامہ حاصل کر کے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ابوظہبی کے مقامی حکام نے ریستورانوں، کیفوں، کاپی شاپس اور پارکوں کے لیے صارفین اور سیاحوں کے جانے کی نئی حد مقرر کر دی۔
جمعرات کی رات متعدد ٹوئٹس کرتے ہوئے ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بتایا کہ پیر کی صبح سے ریستورانوں، کیفوں، عوام ساحلوں اور پارکوں کی کپیسیٹی صرف 50 فیصد ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر کسی ریستوران، کیفے یا پارک میں 100 افراد کے بیٹھے کی جگہ ہے تو وہاں اب صرف 50 لوگ یا صارف بیٹھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ فروری میں یہ حد 60 فیصد تک بڑھا دی گئی تھی۔
- جبکہ پبلک بسوں میں مسافروں کی تعداد 75 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی۔ جبکہ متبادل سیٹوں کا نظام پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اور ضرب کے نشان والی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
- مزید برآں، 5 سیٹوں والی ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ 3 مسافروں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 7 سیٹوں والی ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ 4 مسافروں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے ٹیکسیاں 45 فیصد گنجائش پر چل رہی تھیں۔
- شاپنگ مالز کی گنجائش 40 فیصد رہے گی، سینما گھروں کی گنجائش 30 فیصد، اور نجی ساحل اور سوئمنگ پول 50 فیصد گنجائش پر ہی کام کریں گے۔
Source: Khaleej Times







