عالمی خبریں

ویڈیو: ٹرک الٹ جانےسے 20 ٹن ٹماٹر سڑک پر پھیل گئے، شدید ٹریفک جام

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھین کی ایک ہائی وے پر ٹماٹروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے ایک شخص زخمی جبکہ تقریبا 20 ٹن ٹماٹر سڑک پر پھیل گئے۔

میونسپل کارپوریشن کے مطابق زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ جمعے کی رات 2 بجے کوپاری کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثے کی نتیجے میں ٹماٹرو کے سڑک کے دونوں اطراف میں پھیل جانے کی وجہ سے ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ حکام کی جانب سے سڑک صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

Source: Khaleej Times, ANI

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button