متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پشاور ایئر پورٹ پر دبئی سے پاکستان سونا لانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

خلیج اردو: پشاورانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انفورسمنٹ کے عملے نے دبئی سے پاکستان سونا لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دبئی سے پشاور آنے والی امارات کی پرواز میں 2 مسافروں سے تقریبا 25 تولے سونا برآمد ہوا جس کو فوری طور پر کسٹم نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

مارکیٹ میں مذکورہ سونے کی مالیت تقریبا 26 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ کسٹم حکام نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button