متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: عیدالضحی کے دوران سماجی سرگرمیوں کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے کورونا بچاؤ کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جن عید الضحی کی تعطیلات کے دوران عمل کرنا ہوگا۔

عیدالضحی کی چھ روزہ تعطیلات پیر کے روز شروع ہو رہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ عوام ان چھٹیوں میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پارٹیاں کریں گے، سیر کے لیے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے اور رات کے کیمپنگ کریں گے۔ تاہم، گزشتہ تین روزہ عوامی تعطیلات کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ان تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ سے اضافے کے خطرے کے پیش نظر ابوظہبی حکام نے کورونا سے بچاؤ کے لیے متعدد احتیاطتی تدابیر اور قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کے روز ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی اور ابوظہبی کے محکمہ صحت نے مل کر عید الضحیٰ کے دورا صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا ہے۔ اور عوام کو ان تدابیر پر عمل کرنے تلقین کی گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں:

  • عید کی مبارک باد آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دیں
  • سماجی تقریبات سے گریز کریں اور دوستوں اور رشتہ داروں سے وریچوئلی ملیں
  • بزرگ اور متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد جہاں تک ممکن ہو سکے سیر و تفریح کے لیے نہ جائیں
  • تحفے دینے سے پرہیز کریں، خاص طور نقدی کی صورت میں عیدی نہ دیں۔ نقدی ڈیجیٹل طریقہ کار سے بھیجنے کی کوشش کریں
  • مزید برآں، کمیٹی کی جانب سے لوگوں بار بار ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button