متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارا ت جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 69059 خوراکیں لگائی گئیں۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 16 اشاریہ 26 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں ویکسین لگائے جانے کی شرح 164 اشاریہ 44 خوراکیں فی 100 افراد ہوگئی ہے۔

مزید برآں، یاد رہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے یو اے ای سفر کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فل وقت کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

جبکہ کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے جمعرات کے روز کہا گیا تھا کہ امکان ہے کہ کینیڈا مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے افراد کو ستمبر میں ملک میں داخلے کی اجازت دے دے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button