
(خلیج اردو دوبئی ) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔
وفاقی ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عید کی چھٹیاں 30 جولائی سے شروع ہونگی جو 2 اگست تک جاری رہنگی۔
سرکاری اور پرائیوٹ ادارے 3 اگست سے دوبارہ کام کا آغاز کرنگے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری اور پرائیوٹ ادارے ایک جتنی چھٹیاں گزارنے کے پابند ہونگے ۔
Source: Khaleej Times







