
( خلیج اردو دوبئی ) ابوظہبی پولیس نے چھ مہینوں میں بائیس ہزار گاڑی سواروں کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کیا ہے ۔ ان افراد میں بیشتر ڈرائیور تھے جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باھندا تھا جبکہ کچھ گاڑیوں میں سوار دیگر افراد تھے جنہوں نے بیلٹ نہیں باھندا تھا ۔
وفاقی ٹریفک قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطالق گاڑی میں سوار سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چار سو درہم جرمانہ عائد کیا جارہا ہے جبکہ غلطی کرنے پر ڈرائیور کے لائسنس پر جار کالے دھبے لگائے جاتے ہیں ۔
پولیس کا موقف ہے کہ جرمانوں کا اطلاق اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور اپنی اور دیگر گاڑی سواروں کی زندگی کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی پہنے ۔ سیٹ بیلٹ کسی بھی آنجہانی صورتحال میں زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
ریسرچ کے مطابق سیٹ بیلٹ 40 سے 50 فیصد ڈرائیوروں کی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ دیگر سیٹوں میں سوار افراد کی زندگی بچانے میں 75 فیصد تک کارآمد ثابت ہوتی ہے ۔
بچوں کے لئے بھی ہدایت ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھنے بغیر گاڑی میں نہ بیٹھے کیونکہ اس سے انکی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ سیٹ بیلٹ باندھے رکھنے سے حادثہ کے بعد مرنے کے امکانات 80 فیصد ختم ہوجاتے ہیں ۔
Source: Khaleej Times







