متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : شیخ حمدان سے موناکو کے شہزادہ نے ملاقات کی ہے ، وی ایکسپو میں یو اے ای کے دورے پر آئے ہوئے تھے

خلیج اردو
13نومبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے موناکو کے شہزادہ البرٹ دوئم نے ایکسپو سنٹر دبئی میں ملاقات کی ہے۔ وہ ایکسپو میں یو اے ای کے پویلین آگئے تھے۔

اس ملاقات کے دوران شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم ، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 دبئی ریم الہاشمی، وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی ، وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ اور ایس ایم ایز ڈاکٹر احمد بیلہول الفلاسی اور متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے اعلیٰ ٹیکنالوجی سارہ بنت یوسف العمیری موجود تھے۔

شیخ حمدان نے موناکو کے شہزادے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے قابل ہوں ۔

دونوں رہنماؤں میں یو اے ای پویلین کے دورے پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے متحدہ عرب امارات کی مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی پیشرفت اور اس کے منفرد پائیدار ترقی کے ماڈل کی تعریف کی۔

انہوں نے عالمی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے اور کرہ ارض کے لیے مزید خوشحال مستقبل بنانے کیلئے ایکسپو 2020 دبئی کی طرف سے پیش کردہ غیر معمولی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button