متحدہ عرب امارات

پولیس پر جسمانی تشدد کرنے والی خاتون کو جیل کی سزا سنا دی گئی ، تشدد عجیب وجہ سے کیا تھا

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : 31 سالہ ایشیائی خاتون کو تین سال جیل اور جلاوطنی کی سزا سنا دی گئی کیونکہ انہوں نے ایک خاتون پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی کارروائی کے کاغات کے مطابق پچھلے سال مئی میں ایک خاتون پولیس اسٹیشن چلی گئی اور مرد پولیس افسر سے ایشیائی زبان میں بات کرنے لگی۔ مترجم نے کہا کہ خاتون چاہتی ہے کہ اسے نوکری دی جائے کیونکہ وہ پولیس کے ساتھ کام کی خواہش مند تھی۔

مذکورہ مرد پولیس افیسر نے شہادت دی کہ انہوں نے ملزمہ خاتون سے کہا کہ پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے مناسب طریقہ کار موجود ہے جس پر عمل کرکے ہی اسے نوکری مل سکتی ہے۔

انہوں نے ملزمہ سے کہا کہ اب وہ جا سکتی ہے لیکن وہ جانے سے انکار کرتی رہی جس پر مرد پولیس افسر نے خاتون پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ اسے باہر لے جانے میں مدد کرے۔

متائثرہ خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب وہ ڈیوٹی افسر کے حکم پر ملزمہ کو باہر لے جارہی تھی تو انہوں نے دھکا دیا اور ہاتھ پر زخمی کیا۔ خاتون کو پھر حراست میں لے کر خواتین کے سیل میں رکھا گیا۔

یہ کیس پبلک پراسیکوٹر کو منتقل کیا گیا جہاں سے وہ وہ فوجداری عدالت میں لایا گیا۔ سزا پوری کرنے کے بعد ملزمہ کو ملک بدر کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button