
خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ افریقہ مستقبل میں انسانیت کی توقیر برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روانڈا اور آئیوری ساحل کے پویلین کا دورہ کیا۔
شیخ حمدان نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پویلینز میں جو منصوبے اور انوویشن دیکھی ہیں وہ افریقہ کی انوویشن اور وہاں موجود مواقع کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ افریقہ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور وہ انسانیت کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
During my visit to the pavilions of Rwanda and Ivory Coast at @expo2020dubai, I saw projects and initiatives that highlight the incredible innovation and opportunities that Africa offers. Africa has so much potential and will play a key role in shaping mankind's future. pic.twitter.com/7NqVk6kE44
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) October 16, 2021
ایکسپو میں روانڈا کا پویلین اپرچیونٹی ڈسترکٹ میں مواقع جو افریقہ میں ترقی پسندانہ ماڈل کے قیام اور امید کیلئے موجود ہے۔
آئیوری ساحل کا پویلین موبلیٹی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے جو معاشی اور ثقافتی حوالے سے آگے بڑھنے کی کوششوں کے مرکزی خیال پر مبنی ہے۔
Source : Khaleej Times