متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مارچ کے اوائل میں فوجی مشقوں کو انعقاد کیا جائیگا،شہری مشقوں کیلئے فوجی دستوں کی تیاریوں کو دیکھ سکیں گے

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں فوجی مشقوں یونین فورٹریس 8 کا آغاز ۶ مارچ سے ہوگا جس کیلئے وزارت دفاع نے ابھی سے تیاریوں کا اعلان کر دیا۔یہ مشقیں دبئی ایکسپو 2020 کے قریب معقد کی جائینگی جس میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے مخلتف دستے شرکت کریں گے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہایشی اور دیگر ممالک سے آنے والے سیاح پر جمعہ کو شام ساڑھے چار بجے فوجی بینڈز اور گھوڑ سوار فوجیوں کی تیاریوں کی مشقیں دیکھ سکیں گے۔تیاری کے ان مشقوں میں شہری مخلتف بینڈز کو فوجی دھنیں بجاتے دیکھ سکتیں گے جبکہ گھوڑ سوار فوجیوں کا دستہ بھی اپنی مہارت دیکھائے گا۔

وزارت دفاع کے مطابق یونین فورٹریس 8 مشقوں کا مقصد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی وطن عزیز کے دفاع کیلئے کو بہترین تیاریوں اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ان مشقوں سے عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج انکی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button