
خلیج اردو آن لائن:
جمعرات کی صبح متحدہ عرب امارات کی فجیرہ امارات کے جمعہ بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے نتیجے میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کامیابی کے ساتھ آگ کو دیگر دکانوں تک پھیلنے سے پہلے قابو کر لیا گیا۔
حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Source: Gulf Today.







