متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

18 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے پہلی پرواز

وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے کہا ، متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کو لانے کے لئے پہلی پرواز 18 اپریل کو شیڈول کی ہے۔

منگل کے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں، انہوں نے کہا کے جن پاکستانیوں کے پاس متحدہ عرب امارات میں مکان ہیں اور اپنے ضروریات زندگی پورا کر سکتیں ہیں ان سے گزارش ہے کے وو متحدہ عرب امارات می مقیم رہیں کوینکہ اس نازک وقت میں تمام لوگوں کو وطن اپس لانا مشکل ہے .

18 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے پہلی پرواز پاکستان جاۓ گی، اور اس کے بعد فلائٹ شیڈول تیار کیا جاۓ گا، جس کے زریعے باقی لوگوں کو ملک واپس لیا جائے گا. ہم پہلے ان لوگوں کے انے کو ترجیح دیں گیں جنکا یا تو ویزا ختم ہوا ہے یا ٹرانزٹ پر متحدہ عرب امارات می پھنسے ہوئے ہیں، مزید یہ کہ ان لوگو کو بھی واپس لایا جاۓ گا جو کہ کام کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات گئے تھے ور کام نا ملنے کہ وجہ سے بے روزگار ہیں.

پاکستان میں اس وقت ایک ہفتہ میں صرف دو ہزار افراد کو وطن واپس لانے کی صالحیت ہے اور وہاں عمان ، سعودی عرب ، انڈونیشیا اور بہت سے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی واپس لانا ہیں ۔ آج ، مجھے اس تعداد کو بڑھا کر 8000 کرنے کی اجازت ملی ہے اور ہماری زیادہ تر توجہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو وطن واپس لانے پر مرکوز ہوگی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی مدد سے ، ہم پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے کیریئر اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا استعمال کریں گے۔

فی الحال ، متحدہ عرب امارات میں 25،000 سے زائد پاکستانیوں نے وطن واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو 400 پاکستانی قیدیوں کو فیصل آباد اور اسلام آباد کے لئے دو فلائی دبئی کے پروازوں سے وطن واپس لیا گیا.

انہوں نے مزید کہا "میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جو (متحدہ عرب امارات میں) واپس رہ سکتے ہو ، بہتر وہیں ٹھہریں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ پاکستان کو یاد کر رہے ہوں گے لیکن میرا مشورہ ہے کہ آپ وہاں ہی رہیں کیونکہ پاکستان کی صلاحیت اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہ ان سب کو واپس لے آئے ”

Source : Khaleej Times

15 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button