متحدہ عرب امارات

اگر اس ویک اینڈ پر دبئی سے باہر جا رہے ہیں تو وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں، ایمریٹس ایئر لائن کی مسافروں کو ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایئر پورٹ پر گرمیوں کی وجہ سے مسافروں کو رش بڑھنے کے ساتھ ہی ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے ایڈوائزری میں مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تاخیر بچنے کے لیے اپنے سفر سے پہلے اضافی وقت ہاتھ میں رکھیں اور روانگی سے تین گھنٹے پہلے دبئی ایئر پورٹ پر پہنچیں۔

ایمریٹس ایئر لائن توقع کر رہی ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے آخر میں 1600 پروازوں کے زریعے 4 لاکھ 50 ہزار مسافر ٹریمنل 3 کے ذریعے سفر کریں گے۔ لہذا ایئر لائن کے لیے اگلے دو ویک اینڈ یعنی 2 اور 3 جولائی اور 9 اور 10 جولائی مصروف ترین دن ہوں گے۔ تاہم، مسافروں کے رش میں آج یعنی 2 جولائی سے اضافہ ہوجائے گے جو 12 جولائی کے بعد تک جاری رہے گا۔

مزید برآں، اس دورانیے میں ایمریٹس کی پروازوں کے ذریعے تقریبا 1 لاکھ مسافر چھٹیاں گزارنے دبئی آئیں گے۔ لہذا مسافروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی روانگی سے 3 گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچیں تاکہ کسی بھی تاخیر سے بچا جا سکے۔

مسافروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے وہ جس ملک میں جا رہے ہیں اس ملک میں نافذ تازہ ترین کورونا ایس او پیز کی معلومات حاصل کریں۔ جبکہ ایمریٹس ٹریول ہب پر فارم، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہیں، جس میں ایئر لائن کے روٹ نیٹ ورک پر ہر ملک کے لئے تازہ ترین معلومات موجود ہیں۔

جبکہ مسافر خود تین ایئر پورٹ پر پہنچ کر چیک ان کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں تین گھنٹے پہلے ایئر پورٹ آنا ہوگا یا وہ اپنے سامان روانگی سے 24 گھنٹے پر ایمریٹس کے کاؤنٹر پر جمع کروا سکتے ہیں۔ جبکہ ایسے مسافر جو اپنی پرواز کی روانگی سے 60 سے کم وقت میں ایئر پورٹ  پہنچیں گے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button