
خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
کابل : 20 سالوں بعد امریکہ نے بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کر دی۔ یہ امریکی فوجیوں کا وہ ٹھکانہ تھا جہاں سے وہ طالبان اور خصوصی طور پر 11 ستمبر کے بعد القاعدہ کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ایئربیس افغان نیشنل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس فورسز کے حوالے کر دیا گیا۔ وائس آف امریکہ کے مطابق بیس مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔
افغانستان میں امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار جنرل آسٹن ایس میلر کا کہنا ہے کہ فورسز کے تحفظ کیلئے اب بھی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بگرام ائیر بیس سے فوجی انخلا واضح اشارہ ہے کہ افغانستان میں موجود 2500 سے 3000 امریکی فوجی یا تو افغانستان چھوڑ چکے ہیں یا چھوڑنے کے قریب ہیں۔
اپریل کے وسط میں امریکہ کی جانب سے جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے دیا جانے والا بیان اس بات میں شکوک و شبہات کو ختم کررہا تھا کہ امریکہ کا یہاں مزید ٹہرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ اس ہفتے نیٹو افواج پہلے سے ملک چھوڑ چکے ہیں۔
امریکہ افغانستان میں اپنے سفارتخانے کے تحفظ کیلئے 6500 فوجی قائم رکھے گا۔ ایک وقت تھا جبکہ افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 100 ہزار سے زیادہ تھی۔
Source : Khaleej Times







