خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے وفاقی ادارہ برائے ٹیکس محصولات ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اہداف کی حصولی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مضبوط معیشت کیلئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 -2021 میں 46732 ارب روپے ٹیکس محصولات کی تاریخی سطح کے حصول میں ایف بی آر کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ گزشتہ سال کے 4691 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے اسے حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی مدد سے معیشت کی مضبوط کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔






