متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کا حملہ ، کسی بھی طرح کے ہوائی سفر پر کوئی اثر نہیں پڑا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات ایک مرتبہ پھر حوثی باغیوں کے حملے کی زد میں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک اور حملہ ناکام بنادیا ہے اور باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جی سی اے اے نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ اس حملے کی وجہ سے کسی قسم کے ہوائی سفر میں خلل نہیں پڑے گی۔ ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والے تخریب کار حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنانے کے عمل سے ایئرٹریفک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جی سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پروازیں معمول کے مطابق پرواز کررہی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ صرف مصدقہ خبروں کیلئے جی سی اے اے کی ویب سائیٹ سے رجوع کریں۔

اس سے قبل وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو کامیاب سے ایئرڈیفنس سسٹم نے انٹرسپٹ کیا ہے۔

دوسری طرف میزائل حملے کے بعد حوثی باغیوں کے میزائل لانچر کو تباہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایک مشترکہ آپریشن میں متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کے اس سسٹم کو تباہ کیا ہے جس کی مدد سے وہ میزائل داغتے تھے۔

ایک ٹویٹ میں وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں موجود حوثیوں کے الاجوف کو تباہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تباہ کاری کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ میزائل لانچ سائیٹ اس کے بعد تباہ کیا گیا جب یو اے ای نے حوثیوں کی جانب سے بیلاسٹک میزائل داغے تھے اور اسے تباہ کیا گیا تھا۔

پیر کو کیا جانے والا حوثی باغیوں کا حملہ تیسرا حملہ تھا تو کیا گیا تھا۔ پہلا حملہ ابوظبہی میں آئل کمپنی پر کیا گیا تھا جس سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button