(خلیج اردو دبئی ) شارجہ میں عید الاضحی کے موقع پر چار دنوں کے لئے مفت پارکنگ سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے جو 30 جولائی سے شروع ہوکر 2 اگست تک جاری رہے گی ۔
یاد رہے کہ متعدد پارکنگ جن کی فیس قومی چھٹیوں میں بھی وصول کی جاتی ہے وہ مفت سہولت فراہم نہیں کرینگے ۔
ان پارکنگ میں ال شوویہاں اور آل شویوخ میں واقع آل حسن سٹریٹ بینک کمپلیکس پارکنگ ، قیص ابن ابی ساساحا سٹریٹ، سنٹرل شوق پارکنگ سپیسز،کارنیچ سٹریٹ اور یونیورسٹی سٹی روڈ پارکنگ شامل ہے ۔
میونسپلٹی غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی ۔
Source: Khaleej Times







