متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی میں کرونا وائرس نے پانچ خاندانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مختلف مواقع پر اکھٹا ہونے والے 47 افراد کرونا وائر س کا شکار ہوگئے

( خلیج اردو دبئی ) ابو ظہبی میں کرونا وائرس نے پانچ خاندانوں کے 47 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو مختلف مواقع پر اکھٹا ہوئے تھے اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ناکام رہے  تھے ۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے نمائندہ ڈاکٹر عمر آل خمیدی نے کہا کہ پانچ خاندانوں کے افراد مختلف موقعوں پر ایک ساتھ تقریبات میں شریک ہوئے جس کی وجہ سے وہ کویڈ 19 کے مرض کی زد میں آگئے ۔

نمائندہ محکمہ صحت متحدہ عرب امارات نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملنے اور ایک دوسرے کے گھر جانے سے اجتناب کرنا چاہئے اور جدیدمواصلاتی طریقوں سے عید الاضحی کی مبارک باد دینے کی ضرورت ہے ۔

محکمہ صحت کے وزیر عبدالرحمان بن محمد آل اویس نے بیان جاری کیا ہے کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہمارا قومی فریضہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امارات کے رہائشیوں کو کویڈ 19 کے سدباب کے لئے کام کرنے والوں کی محنت پر پانی پھیرنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بیان دیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف کام کرنے والے عید اپنی ڈیوٹی میں گزارنے والے ہیں اس لئے لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ اختیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button