(خلیج اردو ویب ڈیسک) ابوظبی میں پچلے چھ مہینوں کے دوران حفاظتی بیلٹ کی 22 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ابوظبی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سب کی سلامتی کی خاطر حفاظتی بیلٹ ضرور استعمال کریں۔ اس میں انکا اور دیگر افراد کا فائدہ ہے –
الامارات الیوم کے ایک خبر کے مطابق، ابوظہبی کے محکمہ ٹریفک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم جنوری سے جون 2020 کے آخر تک حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے پر 22 ہزار 162 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ابوظہبی کے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر ڈرائیور اور گری میں بیٹھے سواریوں پر 400 درہم کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کوتاکید کی ہے، کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ان قوانین پر عمل پیرا ہوں ۔اس میں ان کی بھی سلامتی ہے اور راستے استعمال کرنے والے دیگر لوگوں کی بھی۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں مزید کہا کہ حفاظتی بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات کی صورت میں جانی نقصان بہت کم ہوتا ہے۔
Source : Emarat Al youm







