متحدہ عرب امارات

بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں انجن بند ہونے پر فل ایمرجنسی نافذ، طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا

خلیج اردو
بھارت میں انڈیگو کی پرواز 6E 723 کے بائیں انجن کے غیر فعال ہونے کے بعد منگل کی رات چنئی ایئرپورٹ پر فل ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق پرواز کولکتہ سے چنئی جارہی تھی کہ دورانِ پرواز طیارے کا بایاں انجن کام کرنا چھوڑ گیا۔

چنئی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق طیارے کی آمد رات 11 بج کر 37 منٹ پر متوقع تھی، جو مقررہ وقت سے صرف 7 منٹ تاخیر تھی۔ طیارے کی محفوظ لینڈنگ کے لیے ایئرپورٹ پر تمام ضروری ہنگامی انتظامات مکمل کیے گئے۔

فل ایمرجنسی رات 11 بج کر 47 منٹ پر ختم کردی گئی اور حکام کے مطابق تمام آپریشنز معمول کے مطابق پائے گئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حال ہی میں ایئر انڈیا کی ایک پرواز دورانِ پرواز تقریباً 300 فٹ نیچے گرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایئربس اے 320 طیارے میں 137 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے۔ پرواز تھائی لینڈ کے فوکٹ سے نئی دہلی جارہی تھی کہ 4 اگست کو طیارہ اچانک تقریباً 300 فٹ نیچے آگیا، تاہم بعد میں طیارہ مستحکم ہوگیا اور بحفاظت لینڈ کرگیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button