خلیج اردو: ایکسپو سٹی دبئی کے ریسنگ ٹریک پراتوار کو میراتھون ہوئی، اسلام آباد رننگ کلب اور ویڈنسڈے نائٹ پیسرز کے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ امین مقاطع نے دو گھنٹے 50 منٹ، جبکہ بلال احسان نے 42 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 22 منٹ میں طے کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
۔ فہد قریشی، فدا حسین، رحمان اظہر، یاور عباس، فرقان اور شاہد شاہ بھی نمایاں رنرز رہے۔ دنیا بھر سے 16 ہزار 975 رنرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی