متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان اور یو اے ای کا ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق،وفاقی وزیر احسن اقبال کا ابوظہبی کے محکمہ برائے حکومتی استعداد کار کا دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا ابوظہبی کے محکمہ برائے حکومتی استعداد کار کا دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ابوظہبی میں “ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ اینیبلمنٹ  کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جناب احمد تمیم ہشام الکتاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے تجربات سے سیکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر طرز حکمرانی کی جدت، عوامی خدمات کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا اور پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اظہار کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے ڈیجیٹلایزیشن اور حکومتی اداروں میں جدت کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام “اڑان پاکستان” کا حوالہ دیا، جو پاکستان کو عالمی مسابقت میں ممتاز مقام دلانے کے لیے ایک بنیادی روڈمیپ فراہم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علم و تجربے کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور نئی ٹیکنالوجیز کو حکومتی نظام میں متعارف کرانے کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے منصوبہ بندی کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کی دعوت دی تاکہ ایسے مشترکہ منصوبے تشکیل دیے جا سکیں جو پائیدار ترقیاتی اہداف اور عوامی شعبے میں جدت سے ہم آہنگ ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button