متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ملازمت کرنے یا نئی نوکری ڈھونڈنے والوں کیلئے شاندار خبر

کورونا وائرس کے ہنگامے کے بعد لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار، ملازمین کی سالانہ تنخواہ میں 4 فیصد اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ، امارات کی 26 فیصد کمپنیاں آنے والے 12 مہینوں میں مزید عملہ بھرتی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں

متحدہ عرب امارات میں مختلف کمنپیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے شاندار خبر ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے ہنگامے کے بعد لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار آنے پر ملازمین کی سالانہ تنخواہ میں 4 فیصد اضافے کا امکان پیدا ہوگیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں ولیس ٹاورز واٹسن کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عالمی وبا کے ہنگامے کے دوران لیبر مارکیٹ میں بہتری آنے کے بعد آئندہ برس 2022ء میں کمپنیاں اپنے عملے کی سالانہ تنخواہ میں 4 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی 316 فرموں نے تنخواہ کے بجٹ اور بھرتی کے بارے میں ایک معروف عالمی ادارے ولیس ٹاورز واٹسن کی دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق میں حصہ لیا ، جس سے معلوم ہوا کہ کچھ صنعتیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سخی ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں 2022ء میں تنخواہوں میں اوسط اضافہ میڈیکل ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد کیلئے 4.4 فیصد اضافہ متوقع ہے ، اسی طرح دواسازی سے منسلک ملازمین کیلئے 4.3 فیصد اور مینوفیکچرنگ میں 4.3 فیصد اضافے کا امکان ہے جب کہ انشورنس میں کام کرنے والے 3.2 فیصد ، کاروباری مشاورت 3.2 فیصد، توانائی اور قدرتی وسائل 3.3 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وبائی امراض کے دوران ٹیلنٹ کی جنگ جاری ہے ،2021 میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں نے تنخواہوں میں اضافے کے ذریعے سرفہرست ملازمین کی حوصلہ افزائی اور انہیں برقرار رکھنے کی کوشش کی جو اوسط کارکردگی کی درجہ بندی پر عمل کے مقابلے میں 2.7 گنا زیادہ ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی نصف (53 فیصد) فرموں نے کہا کہ ان کے کاروبار کی صورتحال جہاں انہوں نے سوچا تھا اس سے آگے یا بہت آگے ہے جب کہ صرف 3 فیصد نے کہا کہ یہ ان کی توقعات سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق امارات کی 26 فیصد کمپنیاں آنے والے 12 مہینوں میں مزید عملہ بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جب کہ 10 فیصد ہیڈکاؤنٹ میں کمی کی توقع رکھتی ہیں ، اس حوالے سے بھرتی کرنے والی آدھی سے زیادہ (57 فیصد) فرموں نے کہا کہ وہ سیلز میں کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جب کہ تکنیکی ہنر مند تجارت 43 فیصد اور انجینئرنگ بھی 30 فیصد کے ساتھ ہاٹ سپاٹ ہیں تاہم کم از کم بھرتی کے شعبوں میں ایچ آر 3 فیصد ، فنانس 4 فیصد اور مارکیٹنگ 2 فیصد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button