خلیج اردو
ریاض : اس سال کیلئے سعودی عرب نے حاجیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کر لیا۔
وزارت شہریوں کیلئے 13 جون کو رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ ان افراد کیلئے جنہوں نے کرونا وائرس سے متعلق تمام تر لوازمات مکمل کیے ہیں اور حفاظتی تدابیر کے پروٹوکول پر پورا اتر رہے ہیں ، انہیں پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اس سال 150 ممالک سے حجاج کا انتخاب کیا گیا ہے جو سعودی عرب کے رہائشی ہیں۔ 558270 افراد نے حج کیلئے درخواست دی اور اس بار ان افراد کو ترجیح دی گئی جنہوں نے اس سے پہلے حج نہین کیا ہو۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام 7 اور 8 ذوالحجہ کے دوران چار استقبالیہ مراکز پر استقبال کیا جائے گا جس کے بعد انھیں بسوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ مقدس مقامات کی طرف جانے سے قبل آمد طواف کریں۔
Source : Khaleej Times







