
خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے ان تمام طلبہ کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے اس ہفتے گریجویشن مکمل کی ہے۔
اپنے ٹویٹ شیخ زید محمد بن زید نے لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کا ٹیلنٹ ، علم اور محنت اس ملک کی کامیابی کیلئے کام آئی گی۔ انہوں نے والدین اور خاندانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلبہ کو یہ چیلنج عبور کرنے میں مدد کی۔
انہوں نے قابل قدر اور متاثر کن اساتذہ اور ہنرمند منتظمین جنہوں نے کرونا وائرس کی مشکل صورت حال کے باوجود یہ ممکن بنایا کہ طلبہ یوں کامیاب رہے۔
اس ہفتہ کے شروع میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نےان سات طلبہ کو مبارک باد جنہوں نے امتحانات میں اعلی کارکردگی دیکھائی تھی۔
اس مشکل تعلیمی سال میں چیلنجز سے نمٹنے والے تمام عملے کا بھی انہون نے شکریہ ادا کیا تھا۔
گریڈ 12 کے 28220 طلبہ نے سال 2020 -21 کیلئے امتحان میں شرکت کی جنہوں نے 91 فیصد کامیابی حاصل کی۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی اسکول کے معززین اور ان کے اہل خانہ کو 10 سالہ گولڈن ویزا دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Source : Khaleej Times







