عالمی خبریں

کرونا ویکسینشن : فائزر بائیوٹیک تیسرے بوسٹر شارٹ کی منظوری کیلئے پرعزم ہے

خلیج اردو
واشنگٹن : فائزر بائیوٹیک نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی تیسری خوراک کیلئے حکام کی منظوری کے منتظر ہیں۔

ایک بیان کے مطابق جاری ٹرئل سے معلوم ہوا کہ تیسری خوراک سے کرونا وائرس کے خلاف 10 گناہ زیادہ بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔

کمپنی کو امید ہے کہ تیسری خوراک سے ڈیلٹا قسم کے خلاف بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ڈیلٹا قسم عالمی سطح پر سب سے زیادہ منتقل ہوتی ہے۔

کمپنیاں ڈیلٹا سے متعلق مخصوص ویکسین بھی تیار کررہی ہیں ، جس کی پہلی کھیپ جرمنی کے شہر مینز میں بائیو ٹیک کی سہولت پر تیار کیی گئی ہے۔ کمپنیوں کو توقع ہے کہ کلینیکل ٹرائل اگست میں شروع ہوں گی جو ریگولیٹری منظوری کے تحت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ مکمل ویکسینشن کرونا وائرس کے بعد چھ سے 12 ماہ کے اندر ایک تیسری خوراک کی ضرورت پڑسکتی ہے

ایسے میں جب ویکسین بیماری سے 6 ماہ کیلئے تحفظ دیتی ہے ، وقت کے ساتھ ویکسین کی بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت کم ہوجاتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button