متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں جدید کینسر تھراپی سینٹر کا اعلان، خطے میں ‘ہیوی آئن تھراپی’ متعارف کرانے کی تیاری

خلیج اردو
ابوظبہی:
 ابوظبی عالمی معیار کی ’ہیوی آئن تھراپی‘ سہولت کے ساتھ کینسر کے علاج کا مستقبل خطے میں متعارف کرا رہا ہے۔ یہ جدید مرکز کلیولینڈ کلینک ابوظبی کے فاطمہ بنت مبارک سینٹر کے قریب قائم کیا جائے گا اور دنیا بھر میں اس نوعیت کے محض 15 مراکز میں سے ایک ہوگا۔

اس اہم منصوبے کا اعلان ابوظبی ہیلتھ ویک کے افتتاحی دن کیا گیا۔

ہیوی آئن تھراپی ایک جدید ریڈی ایشن طریقہ علاج ہے جو کاربن آئنز استعمال کر کے سرطان زدہ خلیات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بناتی ہے۔ کاربن آئنز پروٹونز سے 12 گنا زیادہ وزنی ہوتے ہیں اور یہ سرطان زدہ خلیات کو زیادہ توانائی سے تباہ کرتے ہیں۔ اس تھراپی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردگرد کے صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کو مؤثر انداز میں ختم کرتی ہے۔

علاج کا عمل نہایت باریک بینی سے ترتیب دیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درستگی اور مؤثریت حاصل کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button