
خلیج اردو
دبئی: بدھ کو متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین کو جمعرات اور جمعہ کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ یہ ان ملازمین کیلئے جن کی انلائن کام کرنے سے ان کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے تمام وفاقی محکموں کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے نجی شعبے کے اداروں کو بھی یہی نوٹس جاری کیا۔
وہ ملازمین جن کی دفتر میں موجودگی لازم ہے، کیلئے وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمین کے اپنے گھروں اور کام کی جگہوں کے درمیان سفر کرنے کے دورانیے کا حساب عام کام کے اوقات میں ہونا چاہیے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب شارجہ، راس الخیمہ اور فوجیرہ میں بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم بارشوں نے ہنگامی صورت حال سے دوچار کیا۔
تاہم سول ڈیفنس، پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے متعلق تمام وفاقی حکام اور ان ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا جو آفات، بحرانوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹتے ہیں۔
کمیونٹی سپورٹ سے متعلق جو کھیتوں اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹوں سے نمٹنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں فیلڈ سے یا دفاتر میں کام کرنا ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں ہنگامی اور امدادی ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ فوجیرہ اور ملک کے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔
Source: Khaleej Times