متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پولیس نے انسداد منشیات مہم کا آغاز کردیا

ابو ظہبی پولیس نے نوجوانوں میں منشیات کے پھیلتے ہوئے روجھان کو روکنے کے لئے انسداد منشیات مہم کاکیا آغاز

ابو ظہبی پولیس نے نوجوانوں میں منشیات کے پھیلتے ہوئے روجھان کو روکنے کے لئے انسداد منشیات مہم کا آغاز کردیا جس میں ابو ظہبی پولیس نے والدین کو متنبہ کیا کہ بچوں کو منشیات سے دور رکھنے میں انکا اہم کردار ہے ۔

کمانڈر اینڈ چیف ابو ظہبی پولیس میجر جنرل فارس خلاپ آل مضروی نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جب ان کے بچے جوان ہونے لگے تو خبر رکھے کہ ان کے دوست کیسے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ بچوں کے دوستوں پر نظر رکھے تاکہ انکی اولاد غیر مہذب محفلوں سے دور رہے ۔

میجر جنرل فارس نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحبت اختیار کرے اور معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرے ۔ منشیات سے دور رہے کیونکہ یہ بری عادتیں ہیں ۔
کمانڈر اینڈ چیف ابو ظہبی پولیس نے کہا کہ والدین جب اپنے بچوں کے رویہ میں تبدیلی محسوس کریں تو بلا ججک بچوں سے بات کرنی چاہئے ۔ والدین کو بچوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ بچے والدین سے کچھ چھپائے نہ ۔

ابو ظہبی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک سمارٹ سروس کا آغاز کیا ہے جس سے منشیات کے عادی افراد کی مدد ممکن ہوسکے گی ۔یہ جدید سروس منشیات کے عادی افراد کے علاج تعلیم اور رہنمائی کے لئے سامنے لایا گیا ہے تاکہ وہ اس سے مستفید ہوسکے اور منشیات رد کرنے میں مدد ملے ۔

ابو ظہبی پولیس کے کمانڈر این چیف کا مزید کہنا تھا کہ گھر والوں پر بچوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ وہ بری عادتوں کا شکار نہ ہو۔گھر والوں کو چاہئے کہ بچوں کی توجہ اچھی چیزوں کی طرف راغب کرے ان میں معاشرے کی اصلاح کرنے کا جذبہ پیدا کرے تاکہ وہ اچھے شہری بن سکے ۔

کمانڈر اینڈ چیف ابو ظہبی پولیس نے محکمے کی طرف سے انسدات منشیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پولیس علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف لائے عمل پر کام کر رہی ہے جس سے نشے کے عادی افراد کی مدد کرنا مقصود ہے ۔ پولیس اس ثمن میں تمام وسائل کا استعمال کررہی ہے جس سے نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے میں مدد ملے  ۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button