
خلیج اردو
02 نومبر 2021
دبئی : ایمریٹس ڈرا کے شرکاء کیلئے 77,777,777 درہم کا سب سے بڑا گرانڈ پرائز جیتنے کا موقع اگلی قرعہ اندازی میں ہوگا جو 6 نومبر بروز ہفتہ شام 7 بجے سے شروع ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کے کورل ریف ریجوینیشن پروگرام کی حمایت کے علاوہ بہت سے اقدامات میں سے پہلا ہونے کے ناطے قرعہ اندازی شرکاء کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور بہتر کل کیلئے کیے وعدے کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
یو اے ای میں قائم ٹریڈنگ اینڈ ایونٹس کمپنی نے بھی اپنے چھٹے ہفتہ وار ریفل ڈرا سے سات جیتنے والوں کا اعلان کیا ہے جو 77,777 درہم کا انعام گھر لے کر گئے تھے۔
مجموعی طور پر جیتنے والوں میں 500 سے زیادہ اور 645,000 درہم سے زیادہ انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
چار شرکاء نے سات میں سے چار ہندسوں کو دائیں سے بائیں طرف سے میچ کیا اور ہر ایک نے 7,777 درہم کا انعام جیتا جبکہ 46 شرکاء نے سات میں سے تین ہندسوں کو میچ کرکے 777 درہم کا انعام جیتا اور 443 شرکاء نے سات میں سے دو نمبر میچ کیے اور ہر ایک نے 77 درہم کا انعام جیتا۔
کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے انعام میں 777,777 درہم رقم کا اضافہ کریں گے جس کیلئے سات میں سے چھ ہندسوں کو میچ کرنا ہوگا۔ قرعہ اندازدی چھ نومبر کو شام سات بجے ہوگی۔
جب تک ایمریٹس کے پہلے جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان نہیں ہوتا تب تک دوسرے نمبر پر جیتنے والے انعام میں 777,777 درہم کا اضافہ ہوتا رہے گا۔
کمپنی زیادہ سے زیادہ سات ہفتوں تک اس رقم کو آگے بڑھاتی رہے گی جس سے ممکنہ طور پر دوسرا انعام 5.4 ملین درہم سے زیادہ ہو جائے گا۔
ڈرا میں شرکت کیلئے www.emiratesdraw.com پر جاکر پچاس درہم کے پینسل یا پولیایپ خریدنے ہوں گے جس پر آپ کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔
اگلی قرعہ اندازی www.emiratesdraw.com پر لائیو دیکھائی جائے گی جو کمپنی کے یوٹیوب اور فیس بک چینل پر لائیو دیکھائی جائے گی۔
Source : Khaleej times