خلیج اردو آن لائن: حال ہی میں یو اے ای حکام کی جانب سے بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے یو اے ای داخلے کے لیے ICA کے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کے مطابق یہ شرط صرف ان لوگوں کے لیے ختم کی گئی ہے جن کے ویزے ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں، دوسرے لفظوں میں جن کے ویزے ابھی valid ہیں۔ ایسے رہائشیوں کے لیے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے پر ICA کا اجازت نامہ ضروری نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/AUH/status/1293548675537473539?s=20
بیرون ملک پھنسے یو اے ای رہائشیوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو یو اے ای سے باہر 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا، ایسے افراد جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس یو اے ای آ سکتے ہیں یا نہیں؟
آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں یا آپ کا ویزا یو اے ای آںے کے لیے قابل قبول ہے کہ نہیں یہ جاننے کے لیے آپ نیچے دی گئی یو اے ای حکام کی ایک ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جس سے آپ تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا ویزا یو اے ای کا سفر کرنے کے لیے valid ہے یا نہیں:
ویب سائٹ: https://uaeentry.ica.gov.ae
اوپر دی گئی ویب سائٹ پر جانے کے بعد درج ذیل معلومات درج کریں:
- اپنا پاسپورٹ نمبر
- امارات کا شناختی کارڈ نمبر
- اپنی نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی ٹائپ درج کریں
Valid ویزے کےحامل افراد کو یہ معملومات درج کرنے کے بعد درج ذیل میسج موصول ہوگا:
” آپ ملک میں داخل ہونے کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ اور آپ سفر کے دیگر ضروری پراسیس مکمل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں”۔
اگر آپ کو درج بالا میسج موصول ہوتا ہے تو آپ یو اے ای کے سفر کے لیے اپنا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔
تاہم یاد رہے کہ سفر کرنے سے پہلے تمام مسافروں کو کورونا کے لیے مخصوص پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔
یہ ٹیسٹ سفر سے تقریبا 96 گھنٹے پہلے کروانا ہوگا اور یو اے ای حکام یہ اپنے ملک کی حکومت کی جانب سے نامز کردہ لیبارٹری سے کروانا ہوگا۔
کورونا ٹیسٹ کروانے کی اس شرط سے 12 سے کم عمر بچوں اور معزور افراد کو استشنا حاصل ہے۔
Source: Khaleej Times







